Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / ایرانی شہریوں کی سزائے موت کے خلاف سعودی عرب سے احتجاج

ایرانی شہریوں کی سزائے موت کے خلاف سعودی عرب سے احتجاج

تہران ۔ 9 ۔ نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے سعودی عرب کے سفارتی عہدیدار کو طلب کرتے ہوئے  ان سے مملکت میں تین ایرانی ملزمین کو سزائے موت دیئے جانے پر بازپرس کی ۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی ۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کے سفارتی عہدیدار کے روبرو اس واقعہ پر زبردست احتجاج کیا ۔ یاد رہے کہ ریاض میں کل تین ایرانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے جانے کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی اور اس طرح جاریہ سال سعودی عرب میں مقامی اور بیرونی ممالک کے سزائے موت پانے والے شہریوں کی تعداد 145 ہوگئی ہے جبکہ 2014 میں یہی تعداد صرف 87 تھی ۔

TOPPOPULARRECENT