Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ایرانی عوام ٹرمپ کی معذرت خواہی کے منتظر : روحانی

ایرانی عوام ٹرمپ کی معذرت خواہی کے منتظر : روحانی

ٹرمپ کے بیان کی خامنہ ای کی جانب سے مذمت
اقوام متحدہ ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے معذرت خواہی کئے جانے کے منتظر ہیں کیونکہ موصوف نے ایران کے تعلق سے بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے۔ ایران اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ٹوئیٹر پر صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں جاریہ ہفتہ ان کی تقریر کو ایک گینگسٹر جیسی تقریر اور کاؤ بوائے جیسی لفاظی قرار دیا۔ وہ اعلیٰ سطحی مذہبی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس کی رپورٹ ان کی ویب سائیٹ پر شائع کی گئی۔ ٹرمپ نے ایران پر سخت لب و لہجہ میں تنقید کی تھی جبکہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ایران کو ایک قاتلانہ حکومت اور سرکش مملکت قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT