Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ایرانی غلبے سے متعلق روحانی کے بیان پر سعد حریری کی شدید مذمت

ایرانی غلبے سے متعلق روحانی کے بیان پر سعد حریری کی شدید مذمت

بیروت۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے ایرانی صدر کے اُس بیان کی سخت مذمت کی ہے جس میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران خطے کے علاوہ شمالی افریقہ اور خلیج کے ممالک کے فیصلوں پر کنٹرول رکھتا ہے۔پیر کے روز ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ ’’عراق ، شام ، لبنان ، شمالی افریقہ اور خلیج میں ایران کے بغیر کوئی فیصلہ کن اقدام نہیں کیا جاسکتا۔ایرانی صدر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ہم روحانی کے اس قول کو کہ لبنان میں ایران کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا… مسترد کرتے ہیں۔حریری کے مطابق لبنان ایک خود مختار عرب ریاست ہے جو کسی کی ہدایت قبول نہیں کرے گی اور وہ اپنے وقار پر آنچ آنے کو مسترد کرتی ہے۔

طالبان کا افغان فوجی چوکی پر حملہ 9ہلاک،4 زخمی
کابل۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے مغربی صوبے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کرکے کم از کم 9 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ صوبہ فراہ کے گورنر کے ترجمان محمد ناصر مہری کے مطابق یہ حملہ کل شب پُشت روڈ ڈسٹرکٹ میں کیا گیا۔ اس حملے میں 9 افغان فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔ افغان فوجیوں کے خلاف بھاری توپیں بھی استعمال کی گئیں۔ مہری کے مطابق افغان جنگی طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 17 طالبان حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT