ایرانی نژاد برطانوی والی بال خاتون کھلاڑی کو ایران میں ایک سال سزائے قید

تہران۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ تہران کی ایک عدالت نے ایرانی نژاد برطانوی خاتون والی بال کھلاڑی کو ایک میچ میں شرکت کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ مقامی عدالت نے 25 سالہ گھونشے غوامی کو جو لندن کی ساکن ہے، ایک سال کی سزائے قید سنائی۔ وہ 20 جون سے حراست میں تھی اور والی بال ٹیم کے ساتھ اسے اٹلی میں کھیلنا تھا، حالانکہ اسے گرفتاری کے چ

تہران۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ تہران کی ایک عدالت نے ایرانی نژاد برطانوی خاتون والی بال کھلاڑی کو ایک میچ میں شرکت کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ مقامی عدالت نے 25 سالہ گھونشے غوامی کو جو لندن کی ساکن ہے، ایک سال کی سزائے قید سنائی۔ وہ 20 جون سے حراست میں تھی اور والی بال ٹیم کے ساتھ اسے اٹلی میں کھیلنا تھا، حالانکہ اسے گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ہی رہا کردیا گیا تھا، تاہم چند دن بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کو اس کے وکیل علی زادے ٹباٹابے نے سزائے قید کی اطلاع دی۔ اسے مجرم قرار دینے کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی، تاہم یہ اعظم ترین سزا ہے جو ایران کی کوئی عدالت بغیر وجہ ظاہر کئے دیا کرتی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عدالت کے فیصلہ کو صدمہ انگیز قرار دیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT