Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / ایرانی نیوکلئیر پروگرام پر امن ہونے کا تیقن نہیں : اقوام متحدہ

ایرانی نیوکلئیر پروگرام پر امن ہونے کا تیقن نہیں : اقوام متحدہ

وینا 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ کے تحت اپنی نیوکلئیر سرگرمیوں کو کم کر رہا ہے لیکن اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ وہ یہ ضمانت نہیں دے سکتا کہ سب کچھ پرامن انداز میں چل رہا ہے ۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارہ کے سربراہ یوکیا امانو نے آج جوہری توانائی ادارہ کے بورڈ میں خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقف میں نہیں ہے کہ یہ ضمانت دے سکیں کہ ایران میں کوئی غیر معلنہ نیوکلئیر سرگرمیاں نہیں چل رہی ہیں۔ اقوام متحدہ ایسا تیقن دینے کے موقف میں ہرگز نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT