Friday , June 22 2018
Home / دنیا / ایرانی نیوکلیئر معاہدہ اہمیت کا حامل : امریکی جنرل

ایرانی نیوکلیئر معاہدہ اہمیت کا حامل : امریکی جنرل

واشنگٹن۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)ایک اعلیٰ امریکی جنرل نے سینیٹ کی عسکری کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے ایران کے ساتھ نیوکلیئرمعاہدے کو اہم قرار دیا ہے ۔ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ کیا گیا نیوکلیئر معاہدہ ختم ہو جاتا ہے ، تو ایرانی نیوکلیئر ہتھیار سازی کے پروگرام سے نمٹنے کیلئے کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا ضروری ہو گا۔جنرل ووٹل کا مزید کہنا تھا کہ وہ وزیر دفاع جیمز میٹس اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ سے متفق ہیں کہ ایرانی نیوکلیئر معاہدہ امریکی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے ۔ 2015میں ایران کے ساتھ کئے گئے نیوکلیئر معاہدہ کو مشترکہ جامع ایکشن پلان (جے سی پی او اے ) کا نام دیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT