Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایرانی کپ : ممبئی کا ریسٹ آف انڈیا کیلئے بڑا ٹارگٹ

ایرانی کپ : ممبئی کا ریسٹ آف انڈیا کیلئے بڑا ٹارگٹ

ممبئی، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)رانجی ٹرافی چمپیئن ممبئی اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ ناکام ہوجانے کی وجہ سے 182 کے معمولی اسکور پر آؤٹ ہوگئے لیکن پھر بھی ایرانی کپ ٹائٹل جیتنے کیلئے ریسٹ آف انڈیا کیلئے آج یہاں 480 کا ہمالیائی نشانہ مقرر ہوا ہے ۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ریسٹ ٹیم نے جوپہلی اننگز میں 297 رنز سے پچھڑگئی تھی ، 100/1 بنالئے اور اب اُسے جیت کیلئے آخری روز مزید 380 رنز درکار ہے ۔ قبل ازیں ممبئی نے پہلی اننگز میں 603 بنانے کے بعد ریسٹ ٹیم کو 306 پر آل آؤٹ کردیا تھا لیکن فالو آن دینے سے گریز کیا۔

TOPPOPULARRECENT