Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرانی گیانگ کے تین رہزن گرفتار

ایرانی گیانگ کے تین رہزن گرفتار

عوام اور خواتین کو توجہ ہٹا کر لوٹنے کا شاخسانہ، سواتی لکڑا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں توجہ ہٹا کر لوٹنے اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ایرانی گینگ کے دو ارکان کو کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس شریمتی سواتی لکڑا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 36 سالہ امجد اکبر علی بیگ، اصغر علی بیگ عرف دادو اور 19 سالہ فیاض انصاری عرف پپلو متوطن ضلع گدگ کرناٹک خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے عوام کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔ شریمتی لکڑا نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ امجد ہے اور وہ مہاراشٹرا، تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے توجہ ہٹا کر لوٹ لینے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر نے مزید بتایا کہ گرفتار ٹولی تنہا اور راہ چلتی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے طلائی زیورات لوٹ لیا کرتے تھے۔ ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے ایرانی ٹولی کے ارکان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ گلزار حوض مارکٹ میں مسروقہ طلائی زیورات فروِخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے 85 تولے طلائی زیورات برآمد کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT