Wednesday , December 19 2018

ایران ، سعودی عرب کے ساتھ بامقصد بات چیت کیلئے تیار

دبئی۔21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ شفاف اور بامقصد بات چیت کیلئے تیارہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران ریاض کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام اہم اموراورتنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل پر یقین رکھتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں متعین

دبئی۔21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ شفاف اور بامقصد بات چیت کیلئے تیارہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران ریاض کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام اہم اموراورتنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل پر یقین رکھتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں متعین ایرانی سفیر حسین صادقی سے ملاقات کے دوران علی شمحانی نے کہا کہ ان کے ملک کی قیادت کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران کی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ مراسم کا قیام شامل ہے۔علی شمحانی نے عالم اسلام میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی لڑائیوں کی مذمت کی اور کہا کہ فرقہ واریت کے ناسور نے مسلم دنیا کو نہ صرف قیمتی جانوں سے محروم کیا بلکہ معاشی میدان میں بھی نقصانات سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی تمام ممالک کے مشترکہ مسائل ہیں۔ داعش اور القاعدہ جیسے گروپوں سے تمام مسلمان ممالک کو مل کر نمٹنا پڑے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT