ایران اور روس سے ہندوستان کے سودے امریکہ کے زیرغور

واشنگٹن ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ ہندوستان کی جانب سے روس سے فضائی دفاعی نظام اور ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر اس سے اپنے تعلقات پر نظرثانی کررہا ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے کہا کہ یہ کارروائیاں ’’مددگار نہیں‘‘ ہیں ۔ امریکہ ایران سے تمام درآمدات میں تخفیف کرکے انہیں 4 نومبر تک صفر کردینے کا خواہاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT