Tuesday , December 11 2018

ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات شروع

ویانا۔ 23 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران اور پانچ عالمی طاقتوں کے درمیان ماہرین کی سطح کے مذاکرات کا دوسرا دور آج یہاں اقوام متحدہ کے دفتر میں شروع ہوگیا ہے۔ اِرنا کی رپورٹ کے مطابق P5+1 کے ماہرین کے اجلاس کا مقصد اختلافی مسائل کے بارے میں مزید گفتگو کرنا ہے۔ طرفین نے کل بھی مذاکرات کے دو دور منعقد کئے تھے جو آٹھ گھنٹوں تک چلے۔ مذاکرات

ویانا۔ 23 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران اور پانچ عالمی طاقتوں کے درمیان ماہرین کی سطح کے مذاکرات کا دوسرا دور آج یہاں اقوام متحدہ کے دفتر میں شروع ہوگیا ہے۔ اِرنا کی رپورٹ کے مطابق P5+1 کے ماہرین کے اجلاس کا مقصد اختلافی مسائل کے بارے میں مزید گفتگو کرنا ہے۔ طرفین نے کل بھی مذاکرات کے دو دور منعقد کئے تھے جو آٹھ گھنٹوں تک چلے۔ مذاکرات کا موضوع یورانیم کی افزودگی کی سطح، پابندیوں کاخاتمہ اور حتمی معاہدے کیلئے وقت کا تعین تھا۔ ان درمیان مذاکرات کا مقصد اختلافی مسائل کا مزید جائزہ لینا ہے تاکہ طرفین حتمی معاہدے کیلئے اہم مقام تک پہنچ جائیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ تمام موضوعات کا جامع جائزہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT