Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ایران ریسرچ کونسلر کا دورہ گیٹم

ایران ریسرچ کونسلر کا دورہ گیٹم

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اسلامی جمہوریہ ایران ایمبسی متعینہ دہلی کے ریسرچ کونسلر و میکانیکل انجینئر پروفیسر ایس محمد ایزا خلیلی نے آج یہاں گیٹم ڈیمڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور گیٹم کے پرووائس چانسلر پروفیسر این سیوا پرساد ، اسکول آف ٹکنالوجی کے پرنسپال پروفیسر سی ایچ سنجے ، جی ایچ بی ایس ڈین و ڈائرکٹر پروفیسر وائی لکشمن کمار ، میکانیکل و ایرو اسپیس انجینئرنگ کے صدر شعبہ پروفیسر ایشودیا کے علاوہ پروفیسر این وی سوامی نائیڈو سے ملاقات کیا ۔ اس کے علاوہ پروفیسر ایس محمد ایزا خلیلی ایرواسپیس ، میکانیکل انجینئرنگ لیابس ، انوویشن سنٹر ، اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر اور نالج ریسورس سنٹر کا بھی دورہ کر کے معلومات حاصل کی ۔ طلباء وطالبات سے بھی بات چیت کی ۔ پروفیسر خلیلی نے گیٹم کے دورہ پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کیا ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT