Tuesday , November 13 2018
Home / عرب دنیا / ایران سے تجارتی روابط تھائی فضائی کمپنی بلیک لسٹ کر دی

ایران سے تجارتی روابط تھائی فضائی کمپنی بلیک لسٹ کر دی

دبئی۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے تھائی لینڈ کی ایک فضائی کمپنی پر ایران کے ساتھ تجارتی روابط جاری رکھنے پر پابندیاں عاید کر دی گی ہیں۔ ’العربیہ ‘کے مطابق جمعہ کے روز امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنکاک میں صدر دفتر رکھنے والی کمپنی ’مائی افیشن‘ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب سے منسلک ’ماہان‘ ایئرلائن کمپنی کو کارگو سروس اور مسافروں کی نقل مکانی میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائی کمپنی جنگجوؤں کو متواتر شام منتقل کر رہی ہے جو بشارالاسد کے ساتھ مل کر جنگ لڑ رہے ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کے مطابق ایرانی فضائی کمپنی شام میں اسد حکومت کو جنگجو فراہم کر کے جبری ہجرت کے وحشیانہ عمل کی مرتکب ہو رہی ہے۔تھائی لینڈ کی فضائی کمپنی کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور امریکیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی قسم کا تعلق اور اس کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔

TOPPOPULARRECENT