Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ایران سے ہندوستان کو مفت تیل کی سربراہی مسدود

ایران سے ہندوستان کو مفت تیل کی سربراہی مسدود

نئی دہلی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے ہندوستان کو بحری جہازوں کے ذریعہ خام تیل کی مفت سربراہی جو گذشتہ 3 سال سے جاری تھی، ختم کردی ہے۔ اب ہندوستان کو ایران سے بحری جہازوں کے ذریعہ خام تیل کی سربراہی کی نصف لاگت روپیوں کی شکل میں ادا کرنی ہوگی۔ جنوری میں امریکہ کی جانب سے ایران سے تجارت پر عائد تحدیدات برخاست کرنے کے بعد ہندوستان کو خام تیل کی سربراہی دوبارہ شروع ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT