ایران مذاکرات ، اہم مرحلہ باقی : اوباما

واشنگٹن ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے منگل کے روز کہا ہے کہ اگر اْنھیں اِس بات کا یقین نہ ہو کہ جوہری ہتھیار بنانے کا ایران کا راستہ بند ہوگیا ہے، تو امریکہ ایسا جوہری سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ بقول اْن کے، ’میں مذاکرات سے باہر آجاؤں گا، اگر، درحقیقت یہ سمجھوتا خراب ہوا‘۔تاہم، اْنھوں نے کہا کہ ابھی مذاکرات کے

واشنگٹن ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے منگل کے روز کہا ہے کہ اگر اْنھیں اِس بات کا یقین نہ ہو کہ جوہری ہتھیار بنانے کا ایران کا راستہ بند ہوگیا ہے، تو امریکہ ایسا جوہری سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ بقول اْن کے، ’میں مذاکرات سے باہر آجاؤں گا، اگر، درحقیقت یہ سمجھوتا خراب ہوا‘۔تاہم، اْنھوں نے کہا کہ ابھی مذاکرات کے سخت دور باقی ہیں۔اْن کے یہ کلمات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ویانا میں ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت جاری ہے، جس کی منگل کو حتمی تاریخ تھی، جسے اب ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔صدر اوباما نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اخباری کانفرنس میں کیی۔ اْنھوں نے کہا کہ متنازعہ ایٹمی پروگرام کو ترک کرنے کے حوالے سے، ایران کو چاہیئے کہ وہ تصدیق کے ایک ’سخت اور بے رحم طریقہ کار‘ پر رضامند ہو۔

TOPPOPULARRECENT