Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ایران مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا ذمہ دار : امریکہ

ایران مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا ذمہ دار : امریکہ

واشنگٹن، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور خطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہچانا ہے ۔مسٹر ٹلرسن نے کہا کہ بے قابو ایران کے پاس شمالی کوریا کے راستے پر چلنے کی صلاحیت ہے اور وہ دنیا کو اس راستے پر اپنے ساتھ لے جا رہا ہے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پہلے ہی ایران کے نیوکلیئر معاہدے کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔اگرچہ امریکہ کاخیال ہے کہ ایران 2015 کے معاہدے پر عمل کر رہا ہے ۔ایران نے ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ تاہم ایران مغربی ممالک کے نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنے کے الزامات کو مسلسل مسترد کرتا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT