Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / ایران معاہدہ سے امریکی دستبرداری کے بعد صورتحال پر ہندوستان کی گہری نظر

ایران معاہدہ سے امریکی دستبرداری کے بعد صورتحال پر ہندوستان کی گہری نظر

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ وہ ضروری اقدامات کرے گا تاکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران نیوکلیئر معاہدہ سے دستبردار ہونے کے اثرات کا ازالہ کیا جاسکے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ہندوستان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تیسرا سب سے بڑا خام تیل سعودی عرب اور عراق سے درآمد کرنے والا ملک ہے۔ ایران کے ساتھ ان ممالک کے معاشی روابط تھے۔ توقع ہیکہ ان پر ٹرمپ انتظامیہ کے معلنہ نیوکلیئر معاہدہ سے دستبرداری کے اثرات مرتب ہوں۔ حکومت تمام احتیاطی اقدامات کرے گی جن کی ملک کے مفاد میں ضرورت ہو۔ اس سوال پر کہ کیا امریکی تحدیدات سے چاہ بہار بندرگاہ پراجکٹ بھی متاثر ہوگا۔ رویش کمار نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ امریکی اعلان کا تجزیہ نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT