Thursday , April 26 2018
Home / Top Stories / ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ

ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ

احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت کا اقدام ‘ نامور ماہر ماحولیات کاؤس سید امامی کا انتقال
تہران ۔ 11فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی سڑکوں پر نکل آئے جب کہ 1979ء کے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ چند ہفتے قبل حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں نے ملک گیر سطح پر تمام شہروں کو دہلا دیا تھا ۔ تہران میں احتجاجیوں نے اتوار کے دن روایتی نعرہ بازی کرتے ہوئے جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف تھی جلوس نکالے ‘ لاکھوں افراد شہر کے مرکزی علاقہ آزادی چوک میں جلسہ عام میں شریک ہوئے ‘ جبکہ صدر حسن روحانی نے اس جلسہ سے خطاب کیا ۔ بیرون ملک ایران نے کامیابی کے ساتھ دولت اسلامیہ کو عراق میں شکست دی ہے اور صدر شام بشارالاسد کو ان کے اپنے ملک میں طویل جنگ کے باوجود دفاعی تربیت فراہم کی ہے ۔ ایران میں تاہم ملک کی معیشت اب بھی جدوجہد میں مصروف ہے ۔ حالانکہ 2013ء میں ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلئیر معاہدہ کیا ہے ۔ جنوری کے اوائل اور ڈسمبر کے اواخر میں ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوا تھا جو ملک کی ابتر معاشی حالت کے خلاف تھا ۔ بعد ازاں اسے راست طور پر حکومت کو چیلنج کرنے والے احتجاجی مظاہروں نے تبدیل کردیا گیا ۔دریں اثناء ایران کی تعلیمی برادری نے آج معیشت کو ماحولیات سے مربوط کرتے ہوئے کہا کہ اُسے نامور ماہر ماحولیات کاؤس سید امامی کی موت سے سخت صدمہ پہنچا ہے ۔ امامی 63سال کے تھے اور ایرانی جنگلاتی زندگی کے تہذیبی ورثاء کے فاؤنڈیشن کے بانی تھے ‘ انہیں دیگر 7 افراد کے ساتھ 24جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ان کی موت کے بعد ان کے خاندان نے سماجی ذرائع ابلاغ پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ اخباری اطلاعات کے بموجب ان کے فرزند رامین طیب امامی نے جو نامور گلوکار ہیں اپنے انسٹراگرام پیغام میں تحریر کیا کہ ان کے والد کا انتقال اب بھی ناممکن نظر آتا ہے اور اُن کے غم و اندوہ کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن پولیس نے ان کی والدہ کو ان کے انتقال کی اطلاع دی تھی ۔ ان کے بموجب انہوں نے خودکشی کی ہے لیکن وہ اب بھی اس اطلاع کا یقین نہیں کرسکتے ۔ ایران کی سماجیاتی اسوسی ایشن نے جس کے امامی سرگرم رکن تھے آج ایک بیا ن جاری کیا ہے جس میں پولیس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کی تفتیش کے نتیجہ میں امامی کا انتقال ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT