Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ایران میں او این جی سی کو کے جی تحریک کا سامنا

ایران میں او این جی سی کو کے جی تحریک کا سامنا

تہران ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی نمائندہ کمپنی او این جی سی کو ایران میں کے جی جیسی تحریک کا دوبارہ سامنا ہے ۔ جب کہ قواعد و ضوابط کے تعین کیلئے طویل مذاکرات منعقد کئے گئے ہیں ۔ فرزادبی قدرتی گیس کے ذخیرہ کی خلیج فارس میں دریافت سے امکان ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ایران کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوجائے گا ۔ سرکاری ملکیت او این جی سی نے الزام عائد کیا ہے کہ 11.12مکعب میٹر قدرتی گیس جس کی مالیت 11055 کروڑ روپئے ہوتی ہے۔کرشناگوداوری تاس کے علاقہ میں جو خلیج بنگال میں واقع ہے۔ جو ریلائنس انڈسٹری کی ملکیت ہیں اور اسی کو اب فرزادبی تیل کے کنویں سے حاصل کیا جارہاہے ۔ یہاں پر اس کی دریافت 2008میںہوئی تھی لیکن 12.5 کھرب مکعب فیٹ ذخائر سے تاحال استفادہ نہیں کیا گیاہے ۔
پاکستان میں تیزاب سے حملہ اور
اجتماعی عصمت ریزی
لاہور ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تیزاب کے حملہ سے ایک 35سالہ خاتون کی دونوں آنکھیں ناکارہ ہوگئیں ۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تین افراد نے اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ یہ خاتون ضلع لایا کی ساکن تھی ۔اس کی بصارت 2001ء میںضائع ہوگئی تھی جب اس کے ایک رشتہ دار نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا تھا کیونکہ اس نے اس کے ساتھ شادی سے انکار کردیا تھا ۔ سینئر پولیس عہدیدار کے بموجب پڑوسی خالد خاتون کے مکان آیا اور اس سے اس کے ساتھ گیہوں لینے کیلئے اس کے دوست کے مکان تک چلنے کی خواہش کی ۔ راستہ میں اس نے اپنے دوستوں کو بھی لے لیا ۔ تین افراد نے ایک سنسان مقام پر اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ چند راہگیروں نے اسے بیہوش پڑا ہوا پاکر دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی عصمت ریزی کی توثیق کردی ۔ خاطیوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

TOPPOPULARRECENT