Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ایران میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام افراد ہلاک

ایران میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام افراد ہلاک

تہران ۔ 26 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران میں مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے وسطی صوبہ فارس میں مریضوں کو لے جانے والے ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کے دو افراد، طبی امدادی کارکنوں اور مریضوں سمیت تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر دور افتادہ علاقے شیراز سے ایک مریض کو لے جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر مریض کے علاوہ طبی عملے کے چار اہلکار اور دو ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد سوار تھے۔ حادثے میں ان سب کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ نے مقامی پولیس کے ایک عہدیدار محمد حسین حمیدی کا بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حاثے میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ بعض دوسرے ذرائع ابلاغ ہلاکتوں کی تعداد 10 بیان کرتے ہیں۔حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔حادثہ خراب موسم اور بارش کے باعث پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT