Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / ایران میں ایٹمی پروگرام طے شدہ معاہدہ کی حدکے مطابق:آئی اے ای اے

ایران میں ایٹمی پروگرام طے شدہ معاہدہ کی حدکے مطابق:آئی اے ای اے

ویانا، 23فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی نیوکلیئر واچ ڈاگ انٹرنیشنل ایٹومک اینرجی ایجنسی نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہاکہ ایران 2015میں بڑے ممالک کیساتھ کئے گئے نیوکلیائی سمجھوتہ کی شرائط کے مطابق ہی اپنے ایٹمی پروگرام کو چلا رہا ہے۔ خبررساں ایجنسی رائٹر نے کل یہ اطلاع دی کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے معاہدہ کے مطابق یورینیم ذخیرہ اندوزی کی افزودگی کی حد کو پار نہیں کیا ہے اور یورینیم کو طے شدہ حد 3.67فیصد سے زیادہ یورینیم کی افزودگی نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT