Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ایران میں جاریہ ہفتہ 27 افراد کو پھانسی

ایران میں جاریہ ہفتہ 27 افراد کو پھانسی

تہران ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث 27 افراد کو دی گئی موت کی سزاؤں پرعمل درآمد کرتے ہوئے انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا۔ ایرانی حکام نے 17 افراد کو جنوبی تہران کے کرج شہر میں گذشتہ اتوار کو پھانسی دی۔ ان میں سے دو پر جنسی جرائم اور عصمت دری میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پانچ قیدیوں کو وسطی شہر اراک میں پھانسی دی گئی جن کو شمال مغربی شہر بیرجند میں اور دو کو رشت شہر میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے’ارنا‘ کے مطابق سزائے موت پانے والے بیشتر قیدیوں پر منشیات کے فروغ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ایرانی حکام گذشتہ ایک سال کے دوارن منشیات کی غیرقانونی تجارت میں ملوث ہونے کے شبے میں 966 افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT