Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / ایران میں دو خاتون نائب صدور کا تقرر

ایران میں دو خاتون نائب صدور کا تقرر

تہران ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے آج دو خاتون نائب صدور کا تقرر کیا جنہیں اپنی کابینہ میں ایک بھی خاتون کو شامل نہ کرنے پر اصلاح پسندوں کی سخت تنقیدوں کا سامنا تھا۔ معصومہ ابتکار 1980ء کی دہائی کے یرغمالی بحران کے دوران بحیثیت ترجمان بین الاقوامی سطح پر مشہور ہوئی تھیں۔ انہیں نائب صدر کے علاوہ امور خواتین کی نگرانی بھی مقرر کیا گیا ہے۔ لایا جنیدی کو نائب صدر کیساتھ قانونی امور کی نگران مقرر کیا گیا ہے۔ ایک اور سرکردہ خاتون شاہین دخت مولاوردی کو مشیر خاص برائے شہری حقوق مقرر کیا گیا ہے۔ روحانی کی گذشتہ میعاد میں تین خاتون نائب صدور تھیں۔ ان تقررات کے باوجود ہنوز کئی نائبین کے عہدے مخلوعہ ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان پر بھی کسی خاتون کو مقرر کیا جاسکتا ہے۔ روحانی کی منگل کو معلنہ کابینہ میں خواتین کی عدم شمولیت پر انکے اصلاح پسند حلیفوں نے بھی تنقید کی تھی اور دریافت کیا جارہا تھا کہ آیا وہ کس لئے مذہبی انتظامیہ کے دباؤ میں آگے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT