Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / ایران میں زبردست آلودگی ‘ تعلیمی ادارے بند

ایران میں زبردست آلودگی ‘ تعلیمی ادارے بند

تہران ۔ 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے تعلیمی ادارے تہران اور ملک کے دیگر علاقوں میں آج بند کردیئے گئے کیونکہ آلودگی کی سطح دم گھونٹنے تک پہنچ گئی ۔ مقامی عہدیداروں نے کل دیر گئے اعلان کیا کہ تمام پرائمری اسکولس جو تہران میں واقع ہیں اور جن میں ایک کروڑ 40لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں سوائے دو قصبوں کے بند کردیئے گئے ہیں ۔ کہر کی کثیف چادر دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں میں بھی گذشتہ چند دن سے دیکھی جارہی ہے ۔ فضائی آلودگی میں ننھے منے زرات 185 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر تہران میں اور 174 اس کے وسطی علاقہ میں اتوار کی صبح سے دیکھے جارہے ہیں ۔ عہدیداروں نے حکم دیا کہ کانے اور سمنٹ کے کارخانے تہران میں بند رہیں گے ۔ باقاعدہ ٹریفک پر تحدیدات بھی عائد کی گئی ہیں ۔ عمر رسیدہ افراد ‘ بچے ‘ حاملہ خواتین اور قلب کے مریض افراد کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ شمال مغربی شہروں تبریز اور عرمیا آج دوسرے دن بھی بند رہیں گے ۔ ہر سال تہران میں بدترین آلودگی پیدا ہوگی جب کہ موسم سرما کا آغاز ہوجاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT