Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / ایران میں شادیاں کروانے سرکاری ویب سائیٹ کا قیام

ایران میں شادیاں کروانے سرکاری ویب سائیٹ کا قیام

تہران ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان ایرانیوں کی جو شادی کے رواج کو ختم کررہے ہیں، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، آج سرکاری عہدیداروں نے شادیاں کروانے کی ایک ویب سائیٹ شروع کردی ہے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جبکہ اسلامی جمہوریہ میں بیرون ملک شادیوں پر امتناع عائد کردیا گیا۔ خاندانی اقدار خطرہ میں تھی اور اندیشہ تھا کہ آبادی میں بڑی حد تک کمی ہوجائے گی۔ اس مرحلہ پر پریشان حکومت نے شادیاں کروانے کیلئے ایک ویب سائیٹ قائم کی ہے جس میں لوگ اپنی پسند کا جوڑا چن سکتے ہیں۔ حکومت کو امید ہیکہ اس طرح نوجوان ایرانی بالغوں نے جن کی تعداد فی الحال ایک کروڑ 10 لاکھ ہیں اور جو ہنوز مجرد ہیں۔ شادی کرنے کی جانب مائل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT