Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ایران میں شیعہ مجلس پر حملہ، دو ہلاک

ایران میں شیعہ مجلس پر حملہ، دو ہلاک

تہران۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایرانی حکام کے مطابق جنوب مغربی ایران کے صوبے خْزستان کے شہر دیزفل میں محرم الحرام کی مجلس پر حملے میں دو نوجوان شیعہ مسلمان ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیوز ایجنسی فارس کے مطابق یہ حملہ جمعے اور ہفتے کی نصف شب میں کیا گیا۔ حملہ آور ایک کار میں سوار تھے۔ کسی گروپ نے اِس حملے کی ذمہ داری ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔ دو روز قبل مسلم دنیا میں نئے قمری سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کا آغاز ہوا ہے جس میں شیعہ مسلمان عشرے کی سوگوار تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT