Monday , June 18 2018
Home / دنیا / ایران میں طیارہ حادثہ کے مہلوکین کی نعشیں پہاڑی خطہ سے برآمد

ایران میں طیارہ حادثہ کے مہلوکین کی نعشیں پہاڑی خطہ سے برآمد

تہران ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے زغروس پہاڑیوں میں حالیہ طیارہ حادثہ کے مہلوکین کی نعشوں کو برآمد کرنے کیلئے ایمرجنسی ٹیموں نے آج مہم جاری رکھی جسے خراب موسم کے سبب روک دینا پڑا تھا۔ عہدیداروں نے کہا کہ ایسمن ایرلائنس فلائیٹ EP3704 میں 66 افراد سوار تھے اور وہ اتوار کی صبح تہران سے پرواز کرنے کے تقریباً 45 منٹ بعد راڈار سے غائب ہوگئی تھی۔ یہ ڈومیسٹک فلائیٹ رہی جس کے حادثہ میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ تلاشی مہم چلائی گئی اور حادثہ کے مقام کا تعین ہوا۔ گذشتہ روز مقام حادثہ کے پاس خراب موسم کی وجہ سے تلاشی مہم روکنا پڑا جسے آج دوبارہ شروع کیا گیا اور نعشیں برآمد کی گئی۔ ایرانین ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ متعدد نعشیں ملی ہیں لیکن ابھی غیرواضح نہیں کہ کتنی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ بچاؤ مہم سے وابستہ ایک مقامی عہدیدار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جلد ہی ان باقیات کی شناخت کرلی جائے گی ۔ دو انجن والا ATR-72 طیارہ 1993ء سے سرویس میں تھا۔ ایسمن ایرلائنس میں یوروپین کمیشن نے ڈسمبر 2016ء میں بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا اور تب سے وہ زیادہ تر ڈومیسٹک سرویس انجام دے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT