ایران میں فوری آزادانہ انتخابات کا سابق صدر احمدی نژاد کا مطالبہ

تہران ۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سخت گیر سابق صدر محمود احمدی نژاد نے فوری آزادانہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کے اعلیٰ ترین قائد کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک گمنام شخص نے خونریز اجتماعی احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی تھی۔ یہ یقینا سیاسی انتظامیہ کے خلاف بغاوت سے کم نہیں جس کی وجہ سے عوام اس کے مخالف ہورہے ہیں۔ احمدی نژاد نے اپنے مکتوب میں بے چینی کی ملک گیر لہر کے بارے میں کوئی واضح حوالہ نہیں دیا۔ تاہم کہا کہ سیاسی طبقہ گروپس میں بٹا ہوا ہے اور وہ نہیں جانتے کہ دلائل کا جواب کس طرح دیا جائے۔ اس لئے فوری آزادانہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ضروری ہوجاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT