Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / ایران میں گرفتار کارکنوں کی اجتماعی پھانسی کا خدشہ

ایران میں گرفتار کارکنوں کی اجتماعی پھانسی کا خدشہ

تہران ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے ایرانی پولیس اور انٹیلی جنس حکام کے ہاتھوں اہل سنت مسلک کے پیروکار 80 شہریوں کی گرفتاری اور انہیں دوران حراست اذیتیں دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایرانی رجیم گرفتار کیے گئے مشتبہ سنی شہریوں کو اجتماعی پھانسی دے سکتی ہے۔خیال رہے کہ ایرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے تہران میں آیت اللہ خمینی کے مزار اور پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں 80 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT