Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / ایران میں 4 کویتی شہری زیر حراست

ایران میں 4 کویتی شہری زیر حراست

تہران ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اہواز میں زیر حراست چار کویتی شہری خیریت سے ہیں۔ عنایتی کے مطابق ایرانی حکام مذکورہ افراد کی جلد رہائی کیلئے کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کر کے ایک یادداشت حوالے کی تھی جس میں اپنے چاروں شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔دوسری جانب کویتی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ وہ ایران میں زیر حراست ان کویتیوں کی رہائی اور ان کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ کوآرڈی نیشن جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT