Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / ایران نیوکلیئر مذاکرات میں جولائی تک توسیع

ایران نیوکلیئر مذاکرات میں جولائی تک توسیع

وینا۔24 نومبر (سیاست ڈٹ کام) نیوکلیئر مذاکرات میں آج آخری مہلت ختم ہونے تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ بین الاقوامی برادری کو ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر تشویش برقرار ہے۔ تاہم جامع مذاکرات کے لئے جولائی 2015 ء تک توسیع سے اتفاق کیا گیا ہے۔ سفارتکاروں نے بتایا کہ وینا میں چھ دن سے جاری بات چیت کے دوران معاہدے کے بعض حصوں پر اتفاق رائے ہوسکا۔ ایران کی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان اور جرمنی کے ساتھ یہ مذاکرات نصف شب کو ختم ہوچکے ہیں۔ برطانیہ کے معتمد خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ قطعی مہلت کے اندر مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا ممکن نہیں کیوں کہ فریقین میں کافی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی تک دی گئی توسیع کے بعد مذاکرات کو فیصلہ بنایا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT