Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ایران نیوکلیئر معاہدہ پر امریکہ کے متضاد اشارے : ظریف

ایران نیوکلیئر معاہدہ پر امریکہ کے متضاد اشارے : ظریف

اقوام متحدہ ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے متضاد اشارے مل رہے ہیں جو دراصل ایران کے نیوکلیئر معاہدہ سے متعلق ہے۔ تاہم ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ انہیں اس موضوع پر امریکی وزیرخارجہ امریکی ٹلرسن سے بات کرنا ہنوز باقی ہے۔ جواد ظریف نیویارک میں یو این فورم آن ڈیولپمنٹ کے ایک اجلاس میں شرکت کیلئے یہاں موجود ہیں۔ تاہم ریکس ٹلرسن سے کبھی بھی بات چیت کیلئے دستیاب ہیں کیونکہ امریکہ 2015ء کے ایرانی معاہدہ پر نظرثانی کرنا چاہتا ہے جو ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو مسدود کرنے عالمی طاقتوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ مسٹر ظریف نے کہا کہ فی الحال ان کے اور ٹلرسن کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے (ظریف) کونسل آن فارین ریلیشنز کی ا یک تقریب میں بھی شرکت کی۔ ظریف نے کہا کہ اگر ٹلرسن سے فی الحال رابطہ نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ مستقبل میں بھی نہیں ہوگا کیونکہ ٹلرسن سے ملاقات کا متبادل ہمیشہ دستیاب ہے۔

TOPPOPULARRECENT