Friday , December 15 2017
Home / دنیا / ایران نیوکلیائی معاہدہ پر عمل کررہاہے: جیمس میٹس

ایران نیوکلیائی معاہدہ پر عمل کررہاہے: جیمس میٹس

واشنگٹن۔ 4 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ وزیر دفاع جیمس میٹس نے کہا کہ ایران بنیادی طور پر اپنے نیوکلیائی معاہدہ پر عمل کرتا آیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ یہ تفتیش کررہی ہے کہ 2015میں ہوا یہ معاہدہ امریکی سلامتی مفادات کو مکمل کرتا ہے یا نہیں۔ ٹرمپ کے پاس یہ یقین کرنے کیلئے 15اکتوبر تک کا وقت ہے کہ ایران اس نیوکلیائی معاہدہ پر عمل کررہاہے یا نہیں۔ اس نیوکلیائی معاہدہ کی برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی روس اور یوروپی یونین نے حمایت کی تھی۔ میٹس نے کہا کہ نیوکلیائی معاہدہ پر ایران کو کچھ موضوعات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایران کچھ امور کو چھوڑ کر نیوکلیائی معاہدہ پر عمل کررہا ہے ۔

گن کلچر پر بحث کا یہ مناسب وقت نہیں:ٹرمپ
واشنگٹن۔ 4 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں لاس ویگاس شوٹ آؤٹ کے بعد گن کلچر پر اٹھے سوال کے درمیان صدر ڈونالڈ ٹڑمپ نے کہا کہ اس موضوع پر سیاسی بحث کا یہ مناسب وقت نہیں ہے ۔ٹرمپ نے یہ باتیں نامہ نگاروں سے کہیں۔ نامہ نگاروں نے صدر سے گن کلچر سے متعلق اس وقت سوال کئے جب وہ پیٹریکو میں آئے طوفان کا دورہ کرنے پہنچے تھے ۔ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے اس طرح کی بحث سے کوئی حل نکلے گا لیکن اس معاملے پر بحث کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب لاس ویگا س میں موسیقی کے ایک پروگرام کے دوران 59لوگ کی موت اور500سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT