Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / ایران نے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا

ایران نے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا

تہران ۔24اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کے وسط میں واقع نتنزیورانیم تابکاری مقام پر پرواز کرنے والے اسرائیل کے ایک ڈرون کو میزائل سے مار گرایا ہے ۔ یہودیوں کا یہ جاسوسی ڈرون ایران کے میزائل حملہ میں تباہ ہوگیا ۔ یہ ڈرون نتنز نیوکلیئر زون میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔ ایران کی فوج نے اپنی

تہران ۔24اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کے وسط میں واقع نتنزیورانیم تابکاری مقام پر پرواز کرنے والے اسرائیل کے ایک ڈرون کو میزائل سے مار گرایا ہے ۔ یہودیوں کا یہ جاسوسی ڈرون ایران کے میزائل حملہ میں تباہ ہوگیا ۔ یہ ڈرون نتنز نیوکلیئر زون میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔ ایران کی فوج نے اپنی سرکاری ویب سائیٹ sepahnews.com پر یہ بیان جاری کیا ہے ۔ فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہودی حکومت کی جانب سے ڈرون جاسوسی کے ذریعہ ایران کی تنصیبات پر پہنچنے کی کوشش ایک نئی ناعاقبت اندیش حرکت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT