Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ایران نے نیوکلیائی معاہدہ پر عمل نہیں کیا:ٹرمپ

ایران نے نیوکلیائی معاہدہ پر عمل نہیں کیا:ٹرمپ

واشنگٹن،6اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ایران کے ساتھ محدود نیوکلیائی سرگرمیاں جاری رکھنے سے متعلق جو معاہدہ ہواتھا اس نے اس معاہدہ کی روح کو برقرار نہیں رکھاہے ،اور اسے ثابت کرنے سے متعلق اپنے فیصلہ سے وہ جلد ہی واقف کرائیں گے ۔مسٹر ٹرمپ نے کل وائٹ ہاؤس میں فوجی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہاہمیں ایران کو نیوکلیائی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایران دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے اور مغربی ایشیا میں تشدد،خون خرابہ اور افراتفری کو فروغ دیتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں ایران کی جارحانہ پالیسی اور نیوکلیائی عزائم کو ختم کرنا ہوگا،کیونکہ اس نے اس معاہدہ کی روح کو برقرار نہیں رکھا ہے ۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ 2015میں اس تاریخی معاہدہ کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے ،تو انہوں نے کہا کہ آّپ کو جلد ہی اس سلسلہ میں معلوم ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT