Sunday , November 18 2018
Home / دنیا / ایران نے چوتھی نسل کے جنگی طیارے بنانے کا عمل شروع کیا

ایران نے چوتھی نسل کے جنگی طیارے بنانے کا عمل شروع کیا

تہران ۔ 3 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران نے اپنی فضائیہ کو مضبوط بنانے کے لئے پوری طرح سے ملک میں ہی چوتھی نسل کے جیٹ جنگی طیاروں کو بنانے کا عمل شروع کردیاہے ۔وزیردفاع برگیڈیئرجنرل امیرحاتمی نے سنیچر کو صوبہ اصفہان مین منعقدہ ایک تقریب میں ایران کی جنگی جہاز طیار کرنے والی کمپنی میں کوثر جنگی جہازوں کی تعمیر کے کام کا آغازکیا۔جنرل حاتمی نے فضائیہ کی تجدیدکاری کی سمت میں اسے ایک اہم قدم بتاتے ہوئے کہاکہ ہم فخر کے ساتھ اس بات کا اعلان کرسکتے ہیں کہ اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے مدنظر ہم نے پرامن طریقہ سے دفاعی تکنیک حاصل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔وزارت دفاع کے شعبہ رابطہ عامہ کے مطابق کوثر جنگی طیاروں کی تعمیر سے ایران کے 1.65 کروڑ امریکی ڈالر بچیں گے ۔جنرل حاتمی نے اس پروجکٹ کو دشمن کے ذریعہ لگائی گئی پابندیوں کے مقابلہ میں ایران کے سائنس دانوں کے صلاحیت کی بلندی قراردیا۔

TOPPOPULARRECENT