Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ایران پر نئی تحدیدات خطرناک ہوسکتی ہے : جان کیری

ایران پر نئی تحدیدات خطرناک ہوسکتی ہے : جان کیری

سان فرانسسکو ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے آج ایک انتباہی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر نئی تحدیدات عائد کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بالسٹک میزائیل پروگرام میں ملوث افراد پر نئی تحدیدات عائد کرنے سے راست طور پر ایران کو یہ پیغام جائے گا کہ 2015ء میں کئے گئے نیوکلیئر معاہدہ سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ جان کیری سان فرانسسکو میں ایک فنڈریزر تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام امریکہ کی ایک این جی او پلف شیئرس نے کیا تھا جس کا مقصد دنیا کو نیوکلیئر ہتھیاروں سے لاحق خطرہ کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صدر امریکہ ٹرمپ اپنی انتظامیہ کے ان بہی خواہوں کے مشوروں پر عمل کریں گے جنہیں حقیقتاً ’’اچھے لوگ‘‘ کہا جاسکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT