ایران کا آج بوسنیا سے مقابلہ

سلواڈور24 جون ( سیاست ڈاٹ کام) ایران جس نے اپنے گذشتہ مقابلہ میں ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کو 90 منٹوں تک گول کرنے کے لئے جدوجہد کرنے پر مجبور کیا تھا ۔ لیکن اضافی وقت میں میسی نے گول کرتے ہوئے ایران کو شاندار مظاہرہ کے باوجود شکست دینے میں کلیدی رول ادا کیا تھا تاہم میسی کی ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی سے ایران کے حوصلہ کافی بلند ہیں اور وہ کل یہاں کھیلے جانے والے گروپ ایف کے اپنے آخری مقابلہ کو بوسنیا کو شکست دیتے ہوئے ٹورنمنٹ کے ناک آوٹ مرحلہ میں رسائی کے پرعزم ہیں ۔

سلواڈور میں ایران کو ضروری ہے کہ وہ بوسنیا کو شکست دیتے ہوئے اگلے راونڈ میں رسائی کو یقینی بنائے کیونکہ بوسنیا گروپ مرحلہ سے پہلی ہی باہر ہوچکی ہے ۔ اس وقت ایران ایک نشان کے ذریعہ گروپ ایف میں تیسرے مقام پر فائز ہے اور یہ نشان اسے نائجیریا کے کھیلے گئے مقابلہ کو 0-0 سے برابر کرنے پر حاصل ہوا ہے ۔ ایران جو نہ صرف بوسنیا کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے بلکہ اس کی خواہش ہے کہ ایک اور مقابلہ میں ارجنٹینا کے خلاف نائجیریا نشان حاصل کرنے میں ناکام رہے کیونکہ ایسی صورت میں ہی ایران اس گروپ سے ناک آوٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی دوسری ٹیم ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT