Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ایران کا شام میں ترکی کی مسلسل فوجی کارروائی پر تشویش

ایران کا شام میں ترکی کی مسلسل فوجی کارروائی پر تشویش

تہران۔31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے شام میں ترکی کی مسلسل فوجی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ شام کی خود مختاری کا احترام کیا جائے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گزشتہ روز شام میں ترکی کی فوجی کارروائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر خطے میں ترکی کی فوجی کارروائی بند ہونا چاہئے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوشش ہر امن پسند ملک کی خواہش ہے لیکن اس کی اصول کی آڑ میں ملکوں کی خود مختاری کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT