Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ایران کا شام کو فوجی امداد مہیا کرتے رہنے کا عزم

ایران کا شام کو فوجی امداد مہیا کرتے رہنے کا عزم

بیروت، 03 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے شام کے صدر بشار الاسد کی فوج کو فوجی مشوروں، تجاویز سمیت دیگر ناگزیر امورسے متعلق آرا ئطویل عرصے تک دستیاب کرائے گا۔ ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر نے بتایاکہ مشورہ سے متعلق مدد نہ صرف منصوبہ بندی کے شعبے میں بلکہ ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کے لئے بھی فراہم کرایا جائے گا۔ فارس نیوز ایجنسی نے ریولیوشنری گارڈ گراؤنڈ فورسز کے سربراہ محمد پاکپورکا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان کی وجہ سے فوج میدان جنگ میں موجود رہے گی۔ ہم اس وقت تک اپنے مشیروں کے ذریعہ مدد جاری رکھیں گے جب تک کہ انہیں (سیریا) اس کی ضرورت ہو گی۔ یک ایرانی اہلکار نے گزشتہ سال کہا تھا کہ شام کی خانہ جنگی میں 1,000سے زیادہ ایرانیوں کی موت ہو گئی تھی۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریولیوشنری گارڈس کے سینئر کمانڈروں میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT