Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایران کوارٹر فائنل میں داخل

ایران کوارٹر فائنل میں داخل

گوا ۔17 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ ٹورنمنٹ میں ایران اپنے شاندار مظاہروں اور ناقابل شکست موقف کو ناک آؤٹ مرحلے میں بھی جاری رکھتے ہوئے آج یہاں پنڈت جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں میکسیکو کو 2-1 گول سے شکست دی ۔ اس مقابلے میں ایران نے آغاز سے ہی شاندار مظاہرہ شروع کیا تھااور مقابلے کے 7و یں منٹ میں محمد شرمی نے گول بناتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلوائی ۔ بعد ازاں 11 ویں منٹ میں الہیار سید نے سبقت 2-0 کردی ۔ میکسیکو کیلئے 37 ویں منٹ میں ڈیجلا روسا نے واحد گول بنایا ۔ ایک اور مقابلے میں فرانس نے 34 ویں منٹ میں پنٹور کے گول کی بدولت اسپین پر سبقت حاصل کرلی تھی لیکن میرنڈا کے 44 ویں اور اے بل کے 90 ویں منٹ کے گول کی بدولت 2-1 کی کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT