Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ایران کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا: فرانسیسی وزیر خارجہ

ایران کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا: فرانسیسی وزیر خارجہ

پیرس۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ تہران کو بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔اپنے دورۂ ریاض سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرانسیسی وزیرخارجہ لوران فابیوس نے سعودی عرب اور فرانس کے مابین دوستانہ تعلقات اور باہمی تجارتی واقتصادی روابط کی ستائش کی۔ ریاض روانگی سے قبل فابیوس نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی قیادت سے ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے بھی سعودی قیادت سے بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور فرانس کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس مارچ میں ہو گا اور میں اس اجلاس میں اس کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے بھی شرکت کروں گا۔ لوران فابیوس نے کہا کہ ریاض اور پیرس کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز اور دیگر سعودی رہنماؤں سے ملاقات میرے لیے باعث اعزاز ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT