Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ایران کو رقوم منتقلی میں ملوث ترک تاجر امریکہ میں گرفتار

ایران کو رقوم منتقلی میں ملوث ترک تاجر امریکہ میں گرفتار

واشنگٹن۔ 28 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایرانی حکومت کو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی میں ملوث ایک ترک کاروباری شخصیت رضا زراب کو حال ہی میں امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مسٹر زراب کو ایک وفاقی جیل میں ڈالا گیا ہے اور پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے۔ ایرانی نژادد ترک کاروباری شخصیت رضا زراب کو گذشتہ چہارشنبہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔33 سالہ رضا زراب کو امریکی پولیس نے مارچ میں فلوریڈا کے شہر میامی سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ وہ ایران پر عاید عالمی اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تہران کو غیر قانونی طریقے سے رقوم منتقل کرتا رہا ہے۔ امریکہ کے مین ہٹن پراسکیوٹر جنرل کی جانب سے رضا ضراب پر مذکورہ الزامات کے ساتھ ساتھ چار دیگر الزامات بھی عاید کیے ہیں۔

 

ملائیشیا میں اسلامی قوانین کے
نفاذ کو حکومت کی تائید
کوالالمپور ۔ 28 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کی حکومت نے ایک اسلامی کمپنی کے ضابطہ کی تائید کی ہے جس نے ہاتھ قلم کرنے اور سنگساری جیسی سخت سزاؤں کی شمولیت کے ساتھ شرعی عدالتوں کے دائرہ کار وسعت دینے کی سفارش کی ہے ۔اس اقدام پر ملائیشیا انڈین کانگریس اور دیگر نسلی حلیفوں میں ناراضگی و بیچینی پیدا ہوگئی ہے ۔ تاہم حکمراں اتحاد بارسیاں نیشنل میں شامل اکثریتی جماعت یونائیٹیڈ مالے نیشنل آرگنائزیشن نے اس ضمن میں اسلامی بنیاد پرست اپوزیشن جماعت پی اے ایس کی طرف سے پیش کردہ ایک مسودہ قانون کی تائید کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT