ایران کو عملی ثبوت دینا ہوگا: جان کیری

پیرس۔7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے آج کہا ہے کہ ایران کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام پرامن اغراض کے لئے ہے۔ پیرس میں فرانس کے ہم منصب سے ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا کہ ایران کو ساری دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ جو کچھ کہہ رہا ہے اس پر عمل پیرا بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض شعبوں م

پیرس۔7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے آج کہا ہے کہ ایران کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام پرامن اغراض کے لئے ہے۔ پیرس میں فرانس کے ہم منصب سے ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا کہ ایران کو ساری دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ جو کچھ کہہ رہا ہے اس پر عمل پیرا بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض شعبوں میں پیش رفت ہورہی ہے اس کے علاوہ چند اختلافات بھی ہیں جنہیں دور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ٹھوس معاہدے کو یقینی بنانا ہوگا۔ جان کیری ایران کے ساتھ مجوزہ معاملت کے لئے تائید حاصل کرنے کے مقصد سے پیرس کا دورہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT