ایران کو ہندوستان کی جانب سے مزید 40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی

نئی دہلی 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج ایران کو مزید 40 کروڑ امریکی ڈالر ادا کردیئے۔ اِس طرح خلیج فارس کے ملک کو سابقہ بقایا میں جو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر (تقریباً 950 کروڑ روپئے) تھا، 15 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر ادا کئے جاچکے ہیں۔ شعبہ صنعت کے ذرائع نے کہاکہ اِس رقم کی ادائیگی کے بارے میں یاد دہانی کی گئی تھی۔ انڈین آئیل کارپوریشن

نئی دہلی 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج ایران کو مزید 40 کروڑ امریکی ڈالر ادا کردیئے۔ اِس طرح خلیج فارس کے ملک کو سابقہ بقایا میں جو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر (تقریباً 950 کروڑ روپئے) تھا، 15 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر ادا کئے جاچکے ہیں۔ شعبہ صنعت کے ذرائع نے کہاکہ اِس رقم کی ادائیگی کے بارے میں یاد دہانی کی گئی تھی۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے 5 نومبر کو 50 کروڑ امریکی ڈالر اور ہندوستان نے 21 اکٹوبر کو 40 کروڑ امریکی ڈالر ادا کئے تھے۔ ایک ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر کی ادائیگی گزشتہ ماہ اعظم ترین حد تک یعنی ایک ارب 65 کروڑ امریکی ڈالر تک پہونچ گئی تھی۔ تیل صاف کرنے والے کارخانے ایران کو 6 ارب امریکی ڈالر باقی ہیں۔ ذرائع کے بموجب اکٹوبر سے کی جانے والی ادائیگی بین الاقوامی معاہدہ کے تحت ہے، جس کے ذریعہ ایران کو دو ارب 80 کروڑ ڈالر رقم تیل کے خریدار ممالک سے حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ رقم جنوری اور جولائی کے درمیان ادا کردہ 4 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر کے علاوہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT