Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / ایران کو 32 بلین ڈالر کے غیرمنجمد اثاثہ جات متوقع

ایران کو 32 بلین ڈالر کے غیرمنجمد اثاثہ جات متوقع

عالمی تحدیدات کی برخاستگی کے بعد تہران کو اثاثوں کی حوالگی کا فیصلہ
تہران ۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ کے بعد ایران پر تحدیدات برخاست کئے جانے پر اسے 32 بلین ڈالرس کے غیرمنجمد اثاثہ جات حاصل ہوں گے۔ ایران کی سنٹرل بینک سربراہ ولی اللہ سیف نے بتایا کہ 28 بلین امریکی ڈالرس سنٹرل بینک کو جائیں گے اور 4 بلین امریکی ڈالرس کو سرکاری خزانہ میں بطور حکومت کا حصہ جمع کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اٹامک نگرانکاروں نے گذشتہ ہفتہ کے اواخر میں یہ توثیق کی تھی کہ ایران نے ویانا میں گذشتہ سال قطعیت دیئے گئے معاہدہ کے تحت عائد کئے گئے قوانین کی تعمیل کی ہے جس کے بعد ایران کے غیرمنجمد اثاثہ جات ایران کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان اثاثہ جات کو اشیاء کی خریداری اور درآمد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ ملک میں اتنی بڑے فنڈ کا آنا غیرمنطقی معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرل بینک نے فنڈ کو محفوظ اکاونٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT