Friday , October 19 2018
Home / دنیا / ایران کیخلاف سلامتی کونسل کارروائی کرے : امریکہ

ایران کیخلاف سلامتی کونسل کارروائی کرے : امریکہ

اقوام متحدہ ۔ 16 ۔ فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہبلی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں ایران نے ہتھیاروں کی فراہمی کی جو خلاف ورزی کی ہے اس کیخلاف سلامتی کونسل کی فوری طور پر کارروائی کرنی چاہئے ۔ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے ۔ ایران نے یمن کو ہتھیاروں کی فراہمی کے راستے مسدود نہیں کئے ہیں جو حوثیوں کے زیراستعمال ہیں ۔ ان ہتھیاروں میں بالسٹک میزائیلس بھی شامل ہیں جن سے سعودی عرب کو بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔ لہذا رپورٹ میں اس بات کی غماز ہے کہ ایران سلامتی کونسل قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہتھیارفراہم کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT