Friday , May 25 2018
Home / عرب دنیا / ایران کی جارحیت پر سعودی عرب خاموش نہیں رہے گا : وزیر خارجہ

ایران کی جارحیت پر سعودی عرب خاموش نہیں رہے گا : وزیر خارجہ

قاہرہ ۔ /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے آج عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جارحیت کی صورت میں سعودی عرب خاموش نہیں رہے گا ۔ انہوں نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت کیلئے سعودی عرب قومی سلامتی کا دفاع کرنے سے پس و پیش نہیں کرے گا ۔ سعودی عرب نے /4 نومبر کو ریاض کے قریب کئے گئے میزائیل حملے کے بعد ایران کے بارے میں تبادلہ خیال کیلئے یہ اجلاس طلب کیا ہے ۔ یمن کے حوثی باغیوں نے یہ حملہ کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ ایران کی حوثی باغیوں کو تائید حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT