Wednesday , December 12 2018

ایران کی جاریہ سال باسمتی چاول کی درآمد متوقع: ہندوستان

نئی دہلی ۔13 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران جس نے چاول کی درآمد معطل رکھی ہے امکان ہے کہ جاریہ سال اسے بحال کردے گا ۔ پارلیمنٹ کو یہ بات بتائی گئی ۔ درآمد بحال ہونے سے ہندوستان کو باسمتی چاول برآمد کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ ایران ایسے ممالک میں ایک ہے جہاں ہندوستان سب سے زیادہ باسمتی چاول برآمد کرتا ہے ۔ ایران میں چاول کے زائد ذخیرہ کی ب

نئی دہلی ۔13 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران جس نے چاول کی درآمد معطل رکھی ہے امکان ہے کہ جاریہ سال اسے بحال کردے گا ۔ پارلیمنٹ کو یہ بات بتائی گئی ۔ درآمد بحال ہونے سے ہندوستان کو باسمتی چاول برآمد کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ ایران ایسے ممالک میں ایک ہے جہاں ہندوستان سب سے زیادہ باسمتی چاول برآمد کرتا ہے ۔ ایران میں چاول کے زائد ذخیرہ کی بنا حکام نے اکتوبر 2014 ء سے دنیا بھر سے چاول کی درآمد معطل کردی تھی ۔ وزیر کامرس اینڈ انڈسٹری نرملا سیتا رام نے راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ یہ امتناع کسی مخصوص ملک کے لئے نہیں تھا ۔ انھوں نے بتایا کہ ایران اندرون ملک چاول کی پیداوار اور طلب کو دیکھتے ہوئے درآمدات بحال کرکرتا ہے ۔ ہندوستان نے سال 2013-14 میں ایران کو 1.83 بلین ڈالرس کے باسمتی چاول برآمد کئے جبکہ اپریل تا فروری 2015 ء اس نے ایک بلین ڈالر مالیتی باسمتی چاول برآمد کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT