Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ایران کی سابق شہزادی اشرف پہلوی کا انتقال

ایران کی سابق شہزادی اشرف پہلوی کا انتقال

دوبئی ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایران کی سابق شہزادی اشرف پہلوی جو اپنے زمانے کی ایک بے باک اور خوبصورت خاتون تھیں اور ایران کے سابق شاہ کی جڑواں بہن تھیں ۔ آج 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔ مرحوم شاہ محمد رضا پہلوی کے فرزند رضا پہلوی نے فیس بک پر شہزادی اشرف پہلوی کی موت کا اعلان کیا تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ دریں اثناء مرحومہ شہزادی کی دیرینہ رفیقہ اور مشیر سے نیویارک میں فوری طور پر رابطہ قائم نہیں ہوسکا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اپنے بھائی کی سلطنت کے 1979 میں اسلامی انقلاب کی وجہ سے ہوئے زوال کے بعد شہزادی اشرف پیرس ، نیویاک اور مونٹے کارلو میں واقع اپنے مکانات میں اپناوقت گزارا کرتی تھیں ۔ مرحومہ اپنی بے باکی اور بے لاگ تبصروں کے لیے جانی جاتی تھیں تاہم آہستہ آہستہ وہ عوامی منظر نامہ سے دور ہوتی چلی گئیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT